عوام نے جمہوریت پر شب خون مارنے والوں کو مسترد کر دیا ہے‘ منشاء بٹ

عوام نے جمہوریت پر شب خون مارنے والوں کو مسترد کر دیا ہے‘ منشاء بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان( سپیشل رپورٹر) صوبائی وزیر بلدیات منشاء بٹ نے کہا ہے کہ عوام نے ایک بار پھر جمہوریت پر شب خون مارنے والوں کو مسترد کر دیا ہے۔ این اے 120 کی عوام نے منفی سیاست کر نے والوں کو ہمیشہ کے لیئے مسترد کر دیا ہے۔صوبے بھر سمیت ملکی ترقی کی کاوشوں کی سزا مسلم لیگ ن کو دی گئی ۔(بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

مگر ہم تعمیروترقی کاسفر جاری رکھیں گے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے ایم پی اے سلطانہ شاہین سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عوام آئندہ بھی منفی سیاست کرنے والوں کونشان عبرت بنا دیگی۔ مسلم لیگ ن تعمیروترقی کاسفر جاری رکھے گی وزیر اعلی پنجاب نے تمام تروسائل کا رخ جنوبی پنجاب کی طرف موڑ دیا ہے ۔ مسلم لیگ ن نے بلدیاتی نظام کو فعال بنادیا ہے اور اس نظام کو موثر اور با اختیار بنا دیا ہے جس سے تعمیروترقی کی نئی راہیں کھلی ہیں۔اس موقع پر ایم پی اے سلطانہ شاہین نے انہیں دورہ ملتان کی دعوت دی جس پر منشاء بٹ کا کہنا تھا کہ وہ بہت جلد ملتان کا دورہ کر ینگے۔