کامیاب ہوکر دریائے چناب پر پختہ پل بنواؤں گا‘ جمشید دستی

کامیاب ہوکر دریائے چناب پر پختہ پل بنواؤں گا‘ جمشید دستی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چوک مکول(نامہ نگار)جمشید احمد دستی نے این اے 179 کی عوام سے وعدہ کرتے ہو کہا کہ عوام مجھ سمیت میرے ونگز پی پی 258 پی پی 259 کو کامیاب کرائے انشاء اللہ منتخب ہو کر جتوئی اور کوٹلہ مغلاں جام پور کے درمیان دریائے سندھ پر پختہ پل اور شہرسلطان اور جلال پورکے درمیان دریائے چناب پر پختہ پل بنوائیں گئے جس سے یہ علاقہ ترقی کرے گا اور اس علاقہ میں نئے دور کا اضافہ(بقیہ نمبر30صفحہ7پر )


ھوگا جبکہ تحصیل جتوئی کو فری ٹیکس قرار دلا کر انڈسٹریل زون بنائیں گئے جس سے اس علاقہ میں بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا جبکہ دریائے سندھ اور دریائے چناب کے کٹاو سے بچاؤ کے لیے سپر بند بنائیں گئے شہر سلطان میں بوائز کالج اور بائی پاس بنایا جائے گا جبکہ گرلز کالج کو اپ گریڈ کرا کر ایم اے کی کلاسز کا اجرا کرایا جائے گا روہیلانوالی کو تحصیل کا درجہ اور گرلز بوائز کالج کا تحفہ دیں جبکہ سوئی گیس کا دائرہ کار وسیع کر کے دیہاتوں تک پھیلا دیا جائے گا انہوں کہا کہ اگر ان منصوبوں پر دو سال میں عمل درآمد نہ کراسکے تو مجھ سمیت میرے ایم پی اے اپنی سیٹوں سے استعفی دے دیں گئے علاوہ ازیں جمشید احمد دستی نے ہائی کورٹ ملتان میں پیشی کے بعدنیشنل پریس کلب شاہ جمال کے صحافیوں سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہیڈ محمد والا تا علی پور ترنڈہ محمد پناہ روڈ کیس کی سماعت 4 اکتوبر دوبارہ ھوگئی .