سٹی ہسپتال انتظامیہ نے سیل کیے جانے والے آپریشن تھیٹر دوربارہ کھول لیے

سٹی ہسپتال انتظامیہ نے سیل کیے جانے والے آپریشن تھیٹر دوربارہ کھول لیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(وقائع نگار)سٹی ہسپتال انتظامیہ نے ہلاکتوں کی شکایت پر پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے سربمہر کئے جانے والے دونوں آپریشن تھیٹروں کو ایک ہفتہ بعد دوبارہ کھول لئے۔جس کے بعد ایک دفعہ پھر مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں،تکنیکی بنیادوں پر سیل کئے جانے والے آپریشن(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

تھیٹروں میں مریضوں کے دوبارہ آپریشن شروع ہونے سے مزید ہلاکتوں کا خدشہ بڑھ گیا ہے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پچھلے چند ماہ میں سٹی ہسپتال میں آپریشن سمیت دیگر امراض میں مبتلا افراد غلط آپریشن اور غلط علاج کے باعث اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں،جس پر پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے نوٹس لیتے ہوئے سٹی ہسپتال اک دورہ کیا،آپریشن تھیٹرز کو چیک کیا،تکنیکی خامیوں کو آپریشن تھیٹرز میں موجود پایا اور تین آپریشن تھیٹرز میں سے دو کو4ستمبر2017کو سیل کردیا جبکہ ایک آپریشن تھیٹر کو صرف ایمرجنسی کی صورت میں استعمال کرنے کی اجازت دی گئی،11ستمبر2017کو ایک ہفتہ مکمل ہونے کے بعد مذکورہ ہسپتال کی انتظامیہ نے دوبارہ دونوں آپریشن تھیٹروں کو کھول دیا،جس کے بعد مریضوں کے آپریشن شروع کردئیے گئے،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دونوں آپریشن تھیٹرز سیل ہونے کی وجہ سے سٹی ہسپتال کی انتظامیہ نے مریضوں کے آپریشن کرنے کے لئے ایک نجی ہسپتال جورشید آباد کے قریب واقع ہے سے رابطہ کیا اور تمام آپریشن 4ستمبر2017سے لیکر11ستمبر2017تک وہیں کئے۔عوامی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ سٹی ہسپتال میں دوبارہ آپریشن شروع ہونے سے مریضوں کو زندگیاں داؤ پر لگ گئیں ہیں انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب ودیگر صحت کے اعلیٰ حکام سے سٹی ہسپتال کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔