ٹھینگی‘ خاتون کے ہاں عجیب الخلقت بچے کی پیدائش ‘ شہریوں کی توبہ توبہ

ٹھینگی‘ خاتون کے ہاں عجیب الخلقت بچے کی پیدائش ‘ شہریوں کی توبہ توبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی( بیورورپورٹ+ نمائندہ خصوصی)نجی ہسپتال میں غیر فطری اور ابنارمل بچے کی پیدائش ،شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اللہ سے مغفرت کی دعائیں،والدین بچے کو لے (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

کر غائب ہو گئے تفصیل کے مطابق نواحی علاقہ ٹھینگی کی رہائشی جوڑے کے ہاں نجی ہسپتال میں عجیب المخلوق بچے کی پیدائش پر شہری حیران رہ گئے پیدا ہونے والے بچے کی شکل اور جسامت انسان کی بجائے کسی اور ہی مخلوق سے مشابہت رکھتی تھی عجیب و غریب بچے کی پیدائش کی خبر پھیلنے پر والدین بچے کو لے کر ہسپتال سے چلے گئے صحافیوں کے پوچھنے پر ڈیوٹی نرس نے بتایا کہ ٹھینگی کے علاقے سے نسرین نامی عورت ایمرجنسی حالت میں ہسپتال لائی گئی لیکن آپریشن کے بعد پیدا ہونے والا بچہ انسانی شکل کا نہیں تھازرائع کے مطابق خاتون کے پہلے بھی دو ابنارمل بچے پیدا ہو ئے تھے جو بعد میں وفات پا گئے