ہارون آباد‘ ہسپتال میں زچگی آپریشن کے بعد 2خواتین ہلاک
ہارون آباد(نامہ نگار) نواحی گاؤں 98سکس آر کی رہائشی نازیہ اسلم اور نواحی علاقے فقیر والی کی عائشہ نامی خواتین کو گزشتہ روز تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہارون آباد میں زچگی کے لئے لایا گیا جہاں پر لیڈی داکٹر سمیرا معروف نے دونوں خواتین کا زچگی کے لئے آپریشن کئے لیکن یکے بعد دیگرے دونوں کی(بقیہ نمبر19صفحہ12پر )
حالت غیر ہو گئی جس پر دونوں خواتین کو تشویشناک حالت کے پیش نظر وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور ریفر کردیا گیا ۔ دونوں خواتین کو الگ الگ ایمبولینس کے ذریعے بہاولپور لیجایا جا رہا تھا کہ نازیہ اسلم راستے میں دم توڑ گئی جبکہ عائشہ وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور میں جان کی بازی ہا رگئی ۔ جس پر دونوں خواتین کے ورثاء نے ہارون آباد کے سرکاری ہسپتال میں ڈاکٹروں کے خلاف شدید احتجاج کیا اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف سمیت تمام اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور ذمہ داران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔