وہاڑی پولیس کرپشن سکینڈل میں ملوث کانسٹیبل کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
ملتان ( خبر نگار خصوصی)جج احتساب عدالت ملتان نے وہاڑی پولیس کرپشن سیکنڈل میں ملو ث پولیس کانسٹیبل کا7 روزہ جسمانی (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )
ریمانڈمنظورکرنے کا حکم دیاہے۔فاضل عدالت میں نیب ملتان کے مطابق محکمہ پولیس وہاڑی میں اکاؤنٹس دفترکی ملی بھگت سے کرڑوں روپے کی کرپشن کی گئی ہے جس میں کئی افسران وملازمین شامل ہیں اوراب ملزم کانسٹیبل عبدالغفورکوگرفتارکیاگیاہے جس سے برآمدگی ہونی باقی ہے جس پرفاضل عدالت نے وہاڑی پولیس کرپشن سیکنڈل میں ملو ث پولیس کانسٹیبل کا7 روزہ جسمانی ریمانڈمنظورکرنے کا حکم دیاہے۔
احتساب عدالت