جن گھروں سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا ن پر سرخ سٹیکر چسپاں کیا جائیگا:وزیر صحت پنجاب

جن گھروں سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا ن پر سرخ سٹیکر چسپاں کیا جائیگا:وزیر صحت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(جنرل رپوٹر)راولپنڈی میں جن گھروں میں ڈینگی لاروا برآمد ہو گا ا ن دروازوں پر سرخ سٹیکر چسپاں ر دیا جائیگا کیونکہ ان کی لاپرواہی سے اردگرد کے ہمسائے بھی ڈینگی کے خطرے کا شکا رہوتے ہیں۔ پورے پنجاب میں ڈینگی مکمل طور پر کنٹرول میں ہے۔ شدیدبارشوں اور سازگار درجہ حرارت کے باوجود ابھی تک صوبہ بھر میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 100سے کم ہے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر برائے سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق اور وزیر برائے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر نے ہولی فیملی ہسپتال میں قائم ڈینگی وارڈ کے دورہ کے دوران کہی۔ اس موقع پر انچارج وزیر اعلی ڈینگی ریسرچ سیل ڈاکٹر محمد وسیم اکرم، اے ڈی سی راولپنڈی میاں بہزاد عادل اور چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی ڈاکٹر فیاض احمد بٹ بھی موجود تھے۔وزیر برائے سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی واضح ہدایت ہے کہ خیبر پختونخواہ میں ڈینگی کی وباء پھیلنے پر کوئی سیاست نہیں کی جائیگی اور خیبر پختونخواہ حکومت کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائیگی اور راولپنڈی کے ہسپتالوں میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں میں زیادہ تر خیبر پختونخواہ اور آزاد کشمیر کے رہائشی شامل ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ راولپنڈی کی ہیلتھ اتھارٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ راولپنڈی میں داخل خیبر پختونخواہ کے ڈینگی سے متاثرہ رہائشیوں کی معلومات خیبر پختونخواہ کی حکومت کے علم میں بھی لائی جائے تاکہ ان مریضوں کے گھروں اور ان کے ہمسائیوں کے گھروں میں انسداد ڈینگی سپرے کیا جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ اطلاعات کے مطابق اس وقت خیبر پختونخواہ میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 30,000سے زیادہ ہے اور راولپنڈی میں پشاور، ہزارہ اور دیگر شہروں سے لوگوں کی آمد رفت کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ ہونے کی ضرورت ہے۔ وزیر برائے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر نے کہاکہ راولپنڈی میں ڈینگی کے متاثرہ مریضوں میں زیادہ تر دوسرے شہروں پشاور، ہزارہ، ہری پور اور آزاد کشمیر سے آنے والے لوگ شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کمیونٹی کو ڈینگی کنٹرول کے حوالے سے کلیدی کردار ادا کرنا چاہئے اور حکومتی ہدایات پر عمل درآمد کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ راولپنڈی میں 2500روم کولروں سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا ہے جو کہ قابل تشویش ہے اور تمام شہریوں سے بھر پور اپیل ہے کہ اپنی قومی اور معاشرتی ذمہ داری سمجھتے ہوئے ڈینگی سے بچاؤ کے اقدامات پر بھر پور عمل درآمد کریں۔ وزیر برائے سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق اور وزیر برائے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر نے ڈینگی وارڈ کا تفصیلی دورہ کیا۔ مریضوں اور لواحقین سے ہسپتال میں موجود سہولیا ت کے بارے میں دریافت کیا۔