میثاق جمہوریت دراصل چارٹر آف مک مکا ہی تھا،میرا جرم کیا ہے جس پر الیکشن کمیشن نے وارنٹ جاری کیے :عمران خان

میثاق جمہوریت دراصل چارٹر آف مک مکا ہی تھا،میرا جرم کیا ہے جس پر الیکشن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں )تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے میں ملک میں پیسہ واپس لے کر آیا ہوں ،کرپٹ ٹولے کو میری عزت کرنی چاہیے تھی لیکن مجھ سے حساب مانگا جا رہا ہے۔شہر قائدکراچی میں میڈ یا سے گفتگو میں انکا مزید کہنا تھا میں خوش ہوں انہوں نے میرے اوپر ایفی ڈرین عباسی سے کیس کروایا ہے جو پانچ سو کلو گرام منشیات کے کیس میں پکڑا گیا ،میں اس لیے خوش ہوں کہ ایک آدمی جو باہر حلال کی کمائی کا پیسہ پاکستان لے کر آتا ہے ،ایسے لوگوں کیلئے ہاتھ اٹھا کردعائیں کرنی چاہیے اور انہیں خو ش آمدید کہنا چاہیے کیونکہ پاکستان چل رہا ہے ،وہ لوگ جوتباہ کر رہے ہیں ،یہاں سے پیسہ چوری کر کے باہر لے جا کر محلات بنا رہے ہیں ، ا ن لوگوں کو ہم نے جیلوں میں ڈالنا ہے کیونکہ ان کی وجہ سے ملک قرضوں میں ڈوب رہا ہے۔خورشید شاہ اور نواز شریف ایک ہی چیز ہیں ، کبھی کسی نے سنا ہے حکومت قائد حزب اختلاف کو ترقیاتی فنڈز دے رہی ہے ،اپوزیشن اور حکومت ملی ہوئی ہیں جس سے جمہوریت ختم ہو جا تی ہے۔ ہمار ی کوشش ہے اصل اپوزیشن لیڈر آئے کیونکہ یہ تو ساتھ ملے ہوئے ہیں ،نو سال انہوں نے پاکستان کو لوٹا ہے ،اس عرصے میں پاکستانیوں پر قرضہ 35ہزار سے بڑھ کر 1لاکھ 20ہزار ہو گیا ،نیب اور الیکشن کمیشن کا سربراہ انہوں نے خود بنا یا اور اب الیکشن سے قبل عبو ر ی حکومت بھی خود لے آئیں گے ،یہ تو ملے ہوئے ہیں۔ شریف خاندان سے بڑا ملک کا کوئی دشمن نہیں اور پاکستان کویہاں تک پہنچانے کے ذمہ دارنوازشریف اور آصف زرداری ہیں۔ اقامہ منی لانڈرنگ کاایک طریقہ ہے، نواز شریف 30 سال سے پیسہ چوری کرکے باہر بھیج ر ہے تھے جبکہ کوئی انصاف کا نظام نوازشریف پر ہاتھ نہیں ڈال رہاتھا،ہماری شریف خاندان نہیں کرپشن کیخلاف جنگ تھی، چارٹر آف ڈیمو کر یسی چارٹر آف مک مکا تھا ۔ جتنی کرپشن سندھ میں ہوئی اتنی کسی صوبے میں نہیں ہوئی، سندھ کا ترقیاتی فنڈ چوری ہورہا ہے، کرپٹ ٹولہ ارب پتی بن گیا، ایک طرف پاکستانی قوم ہے اور دوسری طرف یہ ٹولہ ہے۔ میرا جرم کیا ہے جو الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کے معا ملے پر میر ے وارنٹ جاری کیے جبکہ یہ اختیار صرف سپریم اور ہائیکورٹس کے پاس ہوتا ہے، دنیا کی تاریخ میں ایسا کہیں نہیں ہوا، الیکشن کمیشن کا کام صا ف انتخابات کرانا ہے، کوئی وزیراعظم اپنے ملک کیخلاف اس طرح کا بیان نہیں دے سکتا، مریم نواز اور ان کے شوہر فوج کیخلاف کھل کر سا منے آگئے ہیں، اب پتہ چل گیا ہے ڈان لیکس کے پیچھے کون ہے، اس میں بھی انہوں نے یہی زبان استعمال کی تھی، کوئی اپنی سکیورٹی فورسز کو اس طرح بدنام نہیں کرتا جس طرح ن لیگ کررہی ہے۔ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے سارے ادارے تباہ کردیے ہیں، ان سے بڑا ملک دشمن کوئی نہیں جبکہ انصاف کیلئے ہم عدلیہ کے پاس ہی جائیں گے۔
عمران خان