خیبرپختونخوا اسمبلی ،برما میں مسلمانوں پر مظالم کیخلاف قرارداد منظور

خیبرپختونخوا اسمبلی ،برما میں مسلمانوں پر مظالم کیخلاف قرارداد منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا اسمبلی نے برما میں مسلمانوں پر مظالم کے خلاف قرارداد منظور کرلی ۔ اپوزیشن اراکین کے بغیر خیبرپختونخوا اسمبلی میں برما میں مسلمانوں پر مظالم کے خلاف قرارداد منظور منظور کرلی گئی ہے ۔ قرار داد میں بین الاقوامی سطح پر معاملے کو اٹھانے کے لیے صوبائی اراکین اسمبلی پر مشتمل ٹاسک گروپ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیاہے۔صوبائی اسمبلی کاجلاس ڈپٹی سپیکر مہرتاج روغانی کی زیرصدارت منعقد ہوا ،اجلاس کے دوران وزیرخزانہ مظفرسید نے قرارداد پیش کی۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ برما میں انسانیت سوز واقعات ہورہے ہیں۔ اقوام متحدہ برما معاملے پر مؤثر اقدامات اٹھائے ۔ قرارداد میں خیبرپختونخوا اراکین اسمبلی پر مشتمل ٹاسک گروپ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ ٹاسک گروپ وفاق کے نمائندوں سے رابطہ کرکے معاملہ کو بین القوامی طور پر اٹھائیں گے۔جے یو آئی کے مفتی فضل غفور نے ایک ایکسیئن پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بونیر کے خلاف تحریک استحقاق پیش کی۔ ایکسیئن نے پورے ایوان کا استحقاق مجروح کیا ہے ۔ ایوان نے منظوری کے بعد تحریک استحقاق کمیٹی کے حوالے کردی ہے۔ صوبائی وزیر اوقاف حاجی حبیب الرحمن نے مفتی فضل غفور پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فضل غفور بونیر میں جھوٹ بولنے پر مشہور ہیں۔
خیبرپختونخوا اسمبلی