سمری مسترد، پی آئی اے کی نئی انتظامیہ کو وزیر اعظم کا رقم فراہمی سے انکار
ملتان (نیوز رپورٹر) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پی آئی اے کی بہتری کیلئے نئی انتظامیہ کو رقم فراہم کرنے سے انکار کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی نئی انتظامیہ کی جانب سے ادارے کی بہتری اور سروس کو مزید فعال کرنے کیلئے رقم فراہم کرنے کی غرض سے وزیر اعظم کو سمری ارسال کی تھی تاہم وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے نئی انتظامیہ کی جانب سے بھجوائی گئی سمری کو مسترد کردیا۔