دشمن قبائلیوں کو حملوں سے نہیں ڈرا سکتا،آئی جی ایف سی بلوچستا ن
چمن (اے این این ) آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم انجم نے کہا ہے کہ دشمن قبائلی عوام کو خودکش دھماکوں جیسے بزدلانہ حملوں سے ڈرا اور جھکا نہیں سکتا۔میجر جنرل ندیم احمد انجم نے چمن بارڈر پر خودکش دھماکے کی جگہ کا معائنہ کیا ،جہاں کمانڈر نارتھ سیکٹر بریگیڈیئر ندیم سہیل اور(بقیہ نمبر45صفحہ12پر )
کمانڈنٹ کرنل عثمان نے انہیں تحقیقات سے متعلق آگاہ کیا۔آئی جی ایف سی بعد میں دھماکے میں شہید شہری خیرمحمد کے گھربھی گئے ، اہل خانہ سے تعزیت و فاتحہ خوانی کی اور شہید کے والد کو تین لاکھ روپے کا چیک دیا۔اس موقع پر عمائدین سے بات چیت میں آئی جی ایف سی نے کہا کہ چمن کے قبائل نے پہلے بھی ملک کیلئے بہت قربانیاں دی ہیں دشمن بزدلانہ حملے کر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو اندرون یا بیرون سے کوئی بھی قوت نقصان نہیں پہنچا سکتی، پاکستان کا دفاع عوام اور فوج کے پاس ہے جو بہت مضبوط ہے۔