پولیس ممتاز آباد کا سالگرہ کی تقریب پر دھاوا‘ شرکاء سے مار پیٹ

پولیس ممتاز آباد کا سالگرہ کی تقریب پر دھاوا‘ شرکاء سے مار پیٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(کرائم رپورٹر) سالگرہ کی تقریب میں پولیس اہلکاروں نے دھاوا بول دیااور پولیس گردی کرتے ہوئے شرکاء سے مارپیٹ کی جبکہ الٹا انکے خلاف مقدمہ بھی درج کرادیا،تھانہ ممتازآباد کے ٹی ایس آئی ناصر اقبال نے چاہ جٹو والا میں رشید کے بیٹے کی سالگرہ کی تقریب میں گھس گیا(بقیہ نمبر47صفحہ12پر )
اور وہاں پولیس گردی شروع کردی،اکبر،ندیم،عقیل، فلک شیر،حفیظ وغیر ہ نے روکا تو انکے ساتھ بدتمیزی کی گئی،انہوں نے پولیس کیخلا ف احتجاج کیا،ٹی اے ایس آئی نے تھانہ جاکر افسران کو رپورٹ دی کہ ان کے ساتھ مزاہمت ہوئی ہے اور کانسٹیبل مشتاق کو مارا بھی گیا ہے جبکہ وہاں سے بھاگتے ہوئے انکا پرس بھی گر گیا ہے، اس رپورٹ پر تھانہ پولیس نے الٹا شہریوں کیخلا ف مقدمہ درج کرلیاہے۔
وہی لے ثواب الٹا