ڈینگی وائرس کا خیبر ایجنسی کی طرف رخ ،24افراد متاثر

ڈینگی وائرس کا خیبر ایجنسی کی طرف رخ ،24افراد متاثر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ)خیبر ایجنسی میں 24افراد ڈینگی وائرس کے شکا ر ہو گئے ہیں ان تمام افراد کا علاج پشاور کے ہسپتالوں میں کیا گیا،قبائلی علاقوں میں صحت پر کروڑوں روپے خرچ کرنے کے دعووں کے باؤجود قبا ئلی علاقوں کے ہسپتالوں میں ڈینگی ٹیسٹ کرنابھی ممکن نہیں ،محکمہ صحت نے خیبر ایجنسی کے ہسپتالوں میں ڈینگی سے بچاؤ اور علاج کی سہولیات فراہم کرنے کے اعلانات تو کئے تھے تاہم تاحال کہیں عمل درآمد دکھائی نہیں دے رہا ، محکمہ صحت ذرائع۔ خیبر ایجنسی کی دو تحصلیوں جمرود اور باڑہ میں ڈینگی وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 24تک پہنچ چکی ہے یہ تمام افراد پشاور میں ڈینگی کا شکا رہو گئے تھے جو پشارو میں نوکریاں کر نے جاتے تھے یا اپنے رشتہ داروں کے پاس گئے تھے تاہم روز بروز ڈینگی وائرس پھیلنے میں اضا فے کو مد نظر رکھتے ہوئے محکمہ صحت پنجاب نے میڈیکل ٹیمیں بھیج کر جمرود اور باڑہ کے مختلف علاقوں میں ڈینگی کے شکار سینکڑوں لوگوں کے ڈینگی ٹیسٹ کئے اور اس حوالے سے لوگوں میں شعور پیداکر نے کیلئے مہم چلائی ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال لنڈی کوتل سمیت جمرود اور باڑہ کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے علاج کیلئے کسی قسم کی سہولیات میسر نہیں ہیں جبکہ ڈینگی ٹیسٹ بھی قبائلی ہسپتالوں میں نہیں کئے جا سکتے اس سلسلے میں میڈیا کے بعض نمائندوں نے ایجنسی سرجن سے بار بار رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن رابطہ نہیں ہو سکا خیبر ایجنسی محکمہ صحت ذرائع نے بتا یا کہ خیبر ایجنسی کی تینوں تحصیلوں کے مختلف علاقوں میں فوگ اسپرے تو کیا گیا اور جہاں پر بھی ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے وہاں کے تمام علاقیوں میں اسپرے اور مچھر دانے تقسیم کئے گئے جبکہ اس کے ساتھ شعور بیدار کرنے کیلئے بھی پرواگرامات منعقد کئے گئے اور اب اس پر کام جا ری ہے واضح رہے کہ فاٹامیں صحت پر کروڑوں روپے خرچ کرنے کے دعوے اس وقت جھوٹ ثابت ہو ئے جب ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی تصدیق ہو گئی اور انکا علاج اور ٹیسٹ پشاور کے ہسپتالوں میں کئے گئے ۔ قبائلی عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام تر قبائلی علاقوں ڈینگی اور دیگر مچھروں کے خاتمے کے لئے گھر گھر اسپرے کریں اور لوگوں میں شعور پیدا کرنے کے لئے منظم مہم چلائیں ۔۔۔۔۔۔۔