کروڑوں کے فراڈ‘ غبن کی انکوائری کرنے والا آفیسر اچانک پنجاب کانسٹیبلری ملتان بٹالین تھری کے آفس پہنچ گیا‘ ریکارڈ کا جائزہ
ملتان(نمائندہ خصوصی)اکاؤٹنٹ جنرل پنجاب کے احکامات پر پنجاب کانسٹیبلری میں کروڑوں روپے کے فراڈ اور غبن کی انکوائری کرنے والا آفیسر گزشتہ روز اچانک پنجاب کانسٹیبلری (بقیہ نمبر33صفحہ7پر )
ملتان بٹالین تھری کے آفس پہنچ گیا،انکوائری آفیسر نے مطلوبہ ریکارڈ کی انسپکشن کی اور دستاویزات ریکارڈ کا جائزہ لیا۔اس دوران پنجاب کانسٹیبلری کی اکاؤنٹس برانچ کے درجنوں اہل کار انکوائری آفیسر کی ہر حرکت اور ریکارڈ کی رسائی تک رپورٹ ایس پی محمود الحسن کو بھجواتے رہے معلوم ہوا ہے کہ انکوائری آفیسر نے کروڑوں روپے مالیت کے فراڈ کے مزید ثبوت حاصل کرلئے ہیں،جس کو رپورٹ کا حصہ بنایا جائے گا۔
فراڈ ، انکوائری