دوران سفر شادی شدہ خاتون جاں بحق‘ زہر دیا گیا ‘ والد کا الزام
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)تونسہ موڑکی رہائشی عطا محمدبھٹہ کی بیٹی شازیہ بی بی اپنے خاوندغلام مرتضی بھٹہ اور16سالہ بیٹے 14سالہ بیٹی اور10سالہ بیٹے کے ساتھ پشاورسے شادی کی تقریب سے واپسی بذریعہ خوشحال ایکسپریس20ڈاؤن سے کوٹ ادوآرہے تھے کہ راستے میں چالیس سالہ شازیہ بی بی کی ہارٹ اٹیک ہواجسے ریلوے اسٹیشن کوٹ ادو ٹرین سے اتار کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ(بقیہ نمبر35صفحہ7پر )
ادو لایا گیا جہاں وہ جاں بحق ہو چکی تھی، اس بارے جاں بحق ہونے والی شازیہ بی بی کے خاوند غلام مرتضیٰ بھٹہ نے کہا کہ اسکی بیوی کو ٹرین میں ہارٹ اٹیک ہوا جس کی وجہ سے موت واقع ہوئی جبکہ شازیہ کے والدعطامحمد نے الزام لگایا کہ ہمارا غلام مرتضیٰ بھٹہ کے ساتھ تین سال سے جھگڑا ہے ہماری بیٹی کوہمارے گھرنہ آنے دیتا تھا شبہ کہ غلام مرتضیٰ بھٹہ نے کوئی زہریلی چیز دے کر انکی بیٹی قتل کردیا ہے پولیس نے جاں بحق ہونے والی شازیہ بی بی کے والد عطامحمد کی مدعیت میں174کی رپورٹ درج کرکے کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔