لودھراں‘ قتل کے مجرم کو سزائے موت ‘2لاکھ جرمانہ سزا کا حکم
لودھراں( نما ئند ہ پا کستا ن ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک منیر احمد جو ئیہ نے قتل کے ملز م کو سز ا ئے مو ت اور د و لا کھ جر ما نہ کی سزا کا حکم سنا د یا ۔تفصیل کے مطابق بارہ اگست ۷۱۰۲ ء کی صبح کی نما ز کے وقت ملزم محمد ا رشد نے اپنے پچانوے سالہ سُسر شبیر ا حمد کو سر میں آہنی سر یا مارا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا اور اسے علاج کے لئے بہاول وکٹوریہ ہسپتال لے جا یا گیا جہاں(بقیہ نمبر37صفحہ7پر )
وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چھ گھنٹے بعد جاں بحق ہو گیا۔ جس کا مقدمہ نمبر 448/17 مقتو ل کے بیٹے محمد سلیم نے تھا نہ صد ر لو د ہر ا ں میں درج کرا یا پو لیس نے تفتیش مکمل کر کے چا لا ن عدا لت میں بھجو ا یا تو ڈ سٹر کٹ ا ینڈ سیشن جج ملک منیر ا حمد جو ئیہ نے مقتو ل کے چہلم سے پہلے صر ف 38 د نو ں میں کیس کا فیصلہ سنا د یا اور ملز م ا رشد کو سز ا ئے مو ت دو لا کھ جر ما نہ اور جر ما نہ ا دا نہ کر نے کی صو رت میں مز ید چھ ما ہ قید کا حکم سنا د یا ۔