اے این پی کی صوبائی کابینہ کا اجلاس جمعہ کی سہ پہر باچا خان مرکز میں ہوگا

اے این پی کی صوبائی کابینہ کا اجلاس جمعہ کی سہ پہر باچا خان مرکز میں ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے پارٹی کی صوبائی کابینہ کا اجلاس 22ستمبر بروز جمعہ سہ پہر 3بجے باچا خان مرکز میں طلب کر لیا ہے ،اجلاس میں تنظیمی امور کے ساتھ ساتھ ان کی کارکردگی اور صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال ،صوبے کو درپیش مسائل اور أئندہ ہونے والے صوبائی کونسل اور ورکنگ کمیٹی کے اجلاس کی تیاری کے حوالے سے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا، پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک نے تمام ممبران کو اپنے بروقت شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔