سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی تبصرے، امیر حیدر خان ہوتی نے دو رکنی کمیٹی قائم کر دی

سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی تبصرے، امیر حیدر خان ہوتی نے دو رکنی کمیٹی قائم کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے سوشل میڈیا پر پارٹی کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال اور پارٹی رہنماؤں کے خلاف ہرزہ سرائی پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے اوراس حوالے سے تحقیقات کیلئے دو رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے ، صوبائی نائب صدر جاوید خان یوسفزئی اور مردان کے ضلعی جنرل سیکرٹری لطیف الرحمان پر مشتمل کمیٹی48گھنٹوں میں اپنی رپورٹ صوبائی صدر کو پیش کرے گی جس کے بعد ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔