بونیر ،2 نومبر کو آئی جے ٹی کی کنونشن کا انعقاد ہوگا
بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)اسلامی جمعیت طلباء صوبہ خیبر خواہ کے صدر شاہکار عزیز نے کہا ہے کہ صوبائی سطح پر دو نومبر کو طلباء کے لئے ایک عظیم الشان طلباء کنونشن منعقد کی جارہی ہے ۔جسکا مقصد موجودہ ملکی حالات سے طلباء کو باخبر کرنا اور ملکی ترقی اور خوشحالی میں طلباء کا کردار موضوع بحث ہوگا ۔جس مقصد کے لئے اس ملک کوحاصل کیا گیا تھا وہ مقصد ابھی پورا نہ ہوسکا ۔کنونشن میں 25 ہزار طلباء صوبہ کے سرکاری اور پرائیویٹ کالجز کے طلباء شرکت کریں گے ،انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبر پختون خواہ کے سرکاری تعلیمی اداروں میں سے چند میں 55 کروڑ روپے کی تعلیمی کرپشن ہو ئی ہے ۔ہم اسکی تحقیقات کا مطالبہ بھی کریں گے ۔تعلیمی اداروں میں یونین کی بحالی کے لئے اسلامی جمعیت طلباء بھر کو شیش کررہی ہے ۔تاکہ گراس روٹ لیول سے لیڈر شپ کو اگے لایاجائے ۔ملاکنڈ ڈویژن سے دو ہزار طلباء کنونشن میں شرکت کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دور ہ بونیر کے دوران سواڑی میں اسلامی جمعیت طلباء کے ذمہ داران سے خصوصی نشست کے موقع پر کیا ۔نشست سے ملاکنڈ ڈویژن کے ناظم اختیار حسین ۔صلاح الدین اور دیگرنے بھی خطاب کئے ۔مقررین نے کہا کہ حکمرانوں کی تعلیم دشمن پالیسیوں کی وجہ سے اج ملک میں 26 طرز نصاب پڑھایاجارہاہے جس سے ہمارا معاشرہ تقسیم ہوگیاہے ۔ہم پورے ملک میں ایک ہی طرز نصاب تعلیم چاہتے ہیں ۔امیروں کے بچے بڑے بڑے تعلیمی اداروں میں پڑھ رہے ہیں جبکہ غریب عوام کے بچے سرکاری سکولوں میں تعلیم حاصل کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ فاٹا کے طلباء کو تعلیم سے دور رکھا جارہاہے اور انہیں اندھیروں کی طرف دکھیلا جارہاہے ۔ہم حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ہے کہ اگروہ اس ملک سے مخلص ہے تو تعلیمی بجٹ میں اضافہ کرے ۔تاکہ یہ ملک اندھیروں سے نکل کر روشنی کی جانب گامزن ہو سکے ۔اس موقع پر اسلامی جمعیت طلباء نے نعرہ بازی کی اور اسلامی جمعیت طلباء کے حق میں نعرے لگائے ۔