بٹ خیلہ،محکمہ صحت کے بجٹ،خریداری میں کروڑوں کی کرپشن کا انکشاف
بٹ خیلہ(بیورورپورٹ )محکمہ صحت مالاکنڈکے سال 2015کے بجٹ میں سامان کی خریداری میں کروڑوں روپے کی کرپشن ہونے کاانکشاف ڈسٹرکٹ فنانس کمیٹی نے تحقیقات شروع کردی بہت جلدرپورٹ تیارکرکے اعلیٰ حکام کوبجھوادی جائیگی ذرائع ۔تفصیلات کے مطابق انتہائی باوثوق ذرائع سے معلوم ہواہے کہ محکمہ صحت ضلع مالاکنڈکے سال 2015کے بجٹ میں 16کروڑوروپے کی خریداری میں وسیع پیمانے کرپشن کرنے کاانکشاف ہواہے ضلعی حکومت کے ڈسرکٹ اکاؤنٹس کمیٹی کے چئیرمین حاجی فدامحمدخان اوران کے دیگرممبران اصغرایوب خان ،حاجی طیب خان وغیرہ نے تحقیقات شروع کردی ہے جوبہت جلدرپورٹ تیارکرکے اعلیٰ حکام کوبجھوادی جائیگی ۔دریں اثنافنانس کمیٹی کے چئیرمین حاجی فدامحمدخان نے اخباری نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ اس سلسلے میں ہم شفاف طریقے سے انکوائری کریں گے اوراس سلسلے میں اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلائنگے کیونکہ ہم کسی کوبھی کرپشن کرنے کی اجازت نہیں دیں گے کیونکہ ہسپتال کوملنے والے رقم پوری قوم کی امانت ہے ۔