مٹہ میں میاں کلے کے باشندوں کا مشیر کیخلا ف احتجاجی مظاہرہ

مٹہ میں میاں کلے کے باشندوں کا مشیر کیخلا ف احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مٹہ(نما ئندہ پاکستان) ایم پی اے و مشیر وزیر اعلیٰ محب اﷲ نے میاں کلے سے سر بانڈہ تک لینک روڈ جو ساڑھے چھ کلومیٹر تھا کو کم کرکے تین کلو میڑ کر دیا جس پر علاقے کے عوام نے بھر پور احتجاج کیا تفصیلات کے مطابق تحصیل مٹہ کے دور دراز علاقہ سر بانڈہ کے عوام نے میاکلے سر بانڈہ لینک روڈ جو ساڑھے چھ کلو میٹر منظور ہو گیا تھا روڈ کو کم کر نے پر علاقے کے عوام نے ایم پی اے و مشیر وزیر اعلیٰ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔مظاہرین جس کی قیادت باچاخان،غلام محمد ،بخت شاد،خائستہ رحمان،یوسف،پشمین، کوشاد نے کر تے ہو ئے بتایا کہ روڈ کے افتتاح اور کا غذات میں میاں کلے سے سر با نڈہ روڈ ساڑے چھ کلو میٹر ہے لیکن ایم پی اے محب اﷲ نے ہمارے ساتھ زیادتی کر کے روڈ کو تین کلو میٹر کیا اور باقی روڈ کو اور علاقے کو منتقل کیا اُنہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک اور ایم پی اے محب اﷲ سے مطالبہ کیا کہ ہمارا علاقہ پاسماندہ اور رود کے وجہ سے ہمیں بہت مشکلات پیش آرہے ہیں لہذا ہمارا حق ہم سے نہ چینا جائے ادھر جب محب اﷲ خان کے نھائی حبیب اﷲ خان سے جب رابطہ کیا گیا تو اُنہوں نے بتایا کہ یہ روڈ ساڑھے چھ کلو میڑ ہے انکو ں ہم نے پہلے سے دو علاقوں میں تقسیم کیا تھا تین کلو میٹر میاں کلے تا سر بانڈہ اور ساڑھے تین کلو میٹر رونیال تا سر بانڈہ منظور کیا تھا اُنہوں نے کہا کہ ایک ہی علاقہ ہیں لیکن ہم نے سوچ دو جگہ پر اس لئے تقسیم کیا تا کہ زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہو جائے۔