صوابی سے مغوی 6 خواجہ سراء باحفاظت بازیاب
صوابی (بیورورپوٹ)صوابی اوربونیر پولیس نے ضلع بونیر کے علاقے طوطالئی میں کارروائی کرتے ہوئے صوابی سے اغوا ہونے والے چھ خواجہ سراوں کو با حفاظت بازیاب کرلیا۔ڈی پی او آفس صوابی سے جاری پریس ریلیز کے مطابق موضع سلیم خان میں خواجہ سراء گزشتہ شب شادی کی تقریب سے میں شرکت کے بعد واپس جارہے تھے کہ لرکو پل کے مقام پر مسلح افراد نے چھ خواجہ سراؤں سدرہ، پنکی، آرزو، چاہت، حنا اورکرشمہ کو اغوا کرلیا ،صوابی پولیس نے کامران عرف سونی رپوٹ پرکارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او صوابی منصف خان اورایس ایچ او تھانہ طوطالئی محمد یونس خان کی قیادت میں بونیر اور صوابی پولیس نے خواجہ سراء کو بازیاب کرانے کے لئے ضلع بونیر کے پہاڑی علاقے طوطالئی میں حجرہ اذان سلیم پر چھاپہ ماراجس دوران وہاں سے تمام اغواء کئے گئے خواجہ سراؤں سدرہ ، کرشمہ ،آرزو،حنا،پنکی اورچاہت بازیاب کرلئے جبکہ ملزمان پولیس کی آمد کی اطلاع ملتے ہی بھاگنے میں کامیاب ہو ئے ، بسلسلہ گرفتاری ملزمان پر چھاپے لگائے جا رہے ہیں ،پولیس نے ملزمان فرمان ،سلیم ،عامر عرف سور ،بخت زادہ اور عاقل پر اغواء کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔