ایجوکیشن سروس ایکٹ کیخلاف ہر فلور پر آواز اٹھاؤں گا ،شیراز خان
صوابی( بیورورپورٹ) ممبر صوبائی اسمبلی اور مسلم لیگ ن صوابی کے صدر حاجی شیراز خان نے کہا ہے کہ ایجوکیشن سروس ایکٹ جیسے احتسالی ایکٹ کے خلاف اسمبلی فلور پر بھرپو ر آواز اٹھاؤنگا ،انہوں نے تعلیمی اصلاحات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے صوبے کو تجربہ گاہ بنادیا ہے مسلم لیگ ن اس کے خلاف صوبائی اسمبلی بھرپور آواز بلند کرے گی صوبائی حکومت ریفارمز کے نام پر اداروں کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے ناتجربہ کار اور نااہل حکومت نے صوبے کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ،ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایجوکیشن سروسز ایکٹ صوبے کے لاکھوں اساتذہ کے خلاف گھناونی ساز ش ہے شیراز خان نے مزید کہا کہ اساتذہ کے خلاف ریفارمز کے نام پر ایجوکیشن سروس ایکٹ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے صوبائی صدر انجنیئرامیر مقام کی خصوصی ہدایت پر ہر فورم پر احتسابی ایکٹ خلاف بھرپور آواز اٹھائینگے اور ان کی صوبائی اسمبلی میں بھرپور مخالفت کرینگے صوبائی حکومت پہلے ہی ریفارمز کے حوالے سے اپنی ناکامی تسلیم کرچکی ہے صوبے میں صحت اصلاحات کے نام پر اداروں کا حلیہ بھگاڑ دیا انہوں نے کہا کہ آج صوبائی اسمبلی میں ایجوکیشن سروس ایکٹ کے خلاف بھرپور آواز اٹھاؤنگا۔