شا نگلہ پولیس کا مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن
الپوری (ڈسٹرکٹ رپورٹر)شا نگلہ پولیس کا مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف اپریشن ۔اشتہاری،جرائم پیشہ افراد اور ان کے سہولت کاروں سمیت مشتبہ افراد گرفتار کردئے گئے۔ ملزمان سے اسلحہ اور منشیات برامد کر تے ہوئے ان کے خلاف مختلف مقدمات درج کردئے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سرکل پولیس افسر الپوری امجدعلی خان نے بدھ کے روز اپنے دفتر میں میڈیا نمائندوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ امجد علی خان نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا ،عوام اشتہاری اور مشتبہ افراد کی نشاندہی کرکے پولیس کے ساتھ تعاون کرے،پولیس عوام کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ افراد کی مکمل سرکوبی کر گی۔پولیس عوام کے تعاون کے بغیر ادھوری ہے ۔ایک ہفتہ کے دوران سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کے دوران درجنوں مشتبہ گرفتار کردی ۔مختلف علاقوں کا محاصرہ کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات بھی برامد کئے گئے۔ امجد علی خان نے کہا کہ اناڑی اور کمسن ڈرائیوروں کے خلاف عوام نشاندہی کرے پولیس بھرپور کارروائی کرے گی،کسی سے بھی انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی