مری،یوسی سہربگلہ میں فوری گیس فراہم کی جائے عوامی حلقوں کامطالبہ
مری( خبر نگار خصوصی ) یوسی سہربگلہ میں فوری گیس فراہم کی جائے عوامی حلقے،بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن کوکامیاب بنانے کامقصد ترقیاتی کام تھا جو سست روی کاشکارہے جس کی وجہ سے یونین کونسل سہربگلہ کے عوام انتہائی پریشانی کاشکارہیں وزیراعظم پاکستان خصوصی دلچسپی لے کر یوسی سہربگلہ کے لیے بڑے پیکج کااعلان کریں اور گھرگھرگیس پہنچانے کے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے وعدے کوپوراکریں یہ مطالبہ یونین کونسل سہربگلہ کے عوام نے میڈیا سے رابطہ کرتے ہوئے کیا ہے عوام علاقہ کاکہناہے کہ گذشتہ عام انتخابات اوربلدیاتی انتخابات میں انہوں نے مسلم لیگ ن کو بھاری اکثریت سے کامیابی دلوائی ہے اس لیے ان کے علاقہ کے لیے بڑے پیکج کااعلان کیا جائے۔