9 ماہ کی بچی کو جھولے میں پھینکنے پر آیا گرفتار

9 ماہ کی بچی کو جھولے میں پھینکنے پر آیا گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیمبیبیا(مانیٹرنگ ڈیسک)یمیبیا میں 9 ماہ کی بچی کو کھلونے کی طرح جھولے میں پھینکنے پر آیا کو گرفتار کرلیا گیا۔جنوبی افریقی ملک نیمیبیا کی رہائشی خاتون نے اپنی 9 ماہ کی بچی کی دیکھ بھال کے لیے آیا کو رکھا ہوا تھا تاہم خاتون نے اپنے گھر میں ایک پوشیدہ کیمرہ بھی لگا رکھا تھا کہ تاکہ وہ بچے کے ساتھ آیا کے سلوک کو جان سکیں، خاتون نے جب کام سے واپس آکر ویڈیو دیکھی تو ان کے ہوش ہی اڑ گئے۔خاتون نے ویڈیو میں دیکھا کہ بچی کو آیا نے ایک پاتھ سے پکڑا ہوا تھا اور پھر آیا نے بچی کو ایک دم سے جھولے میں پھینک دیا، ویڈیو دیکھنے کے بعد خاتون کے پاؤں سے زمین ہی نکل گئی اور انہوں نے فوراً شوہر کو اس بارے میں بتایا جس کے بعد پولیس میں شکایات درج کرائی گئی، پولیس نے آیا کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔خاتون کا کہنا ہے کہ آیا کی اس حرکت کے بعد مجھے کئی راتوں تک نیند نہیں آئی اور نہ ہی کھانا کھایا گیا، میرے لیے یہ انتہائی ناقابل یقین ہے اور نہ جانے آیا کب سے یہ حرکت کررہی تھی۔