اٹک،ٹی ایم اے ریکارڈ روم میں عوامی سہولت کیلئے کمپیوٹرزمیں اضافہ کا مطالبہ
اٹک(نمائندہ پاکستان)ٹی ایم اے کے ریکارڈ روم میں عوامی سہولت کے لئے دوسراکمپیوٹر آپریٹر بھی تعینات کیاجائے تین یونین کونسل پر مشتمل سٹی آبادی کے لئے ایک کمپیوٹر کلرک ناکافی ہونے سے عوام کو مشکلات کا سامناچیئرمین ٹی ایم اے سے عوامی حلقوں کا نوٹس لینے کامطالبہ تفصیلات کے مطابق اٹک سٹی کی آبادی جو بلدیاتی انتخابات سے قبل تین یونین کونسل پر مشتمل تھی بلدیاتی اداروں کے قیام کے بعد میونسپل کمیٹی میں ایک کمپیوٹر آپریٹر کے لئے بچوں کی تاریخ پیدائش ،شادی وطلاق سرٹیفکیٹس،تاریخ وفات کا اندراج اور دیگر کمپیوٹر ڈیٹا کا اندراج انتہائی مشکل امر ہے اتنی بڑی شہری آبادی کوکمپیوٹر رجسٹریشن کی فراہمی کے لئے دوسراکمپیوٹر آپریٹر کا ہونا انتہائی ضروری ہے تاکہ عوام کو آسانی کے ساتھ بروقت تمام رجسٹریشن کاغذات مہیاکیے جاسکیں اس وقت ٹی ایم اے کے ریکارڈ روم میں تعینات کمپیوٹر کلرک وقار انتہائی محنت اور جانفشانی سے اپنے فرائض سرانجام دے رہاہے عوامی حلقوں نے چیئرمین میونسپل کمیٹی شیخ ناصر ،وائس چیئرمین ملک طاہراعوان سے دوکمپیوٹر آپریٹر تعینات کرنے کامطالبہ کیاہے تاکہ عوامی مشکلات کے حل ہونے میں مددمل سکے ۔