دہشتگردی کی دفعات کے تحت ایک ملزم پر فردجرم عائد
راولپنڈی(نیوز رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصو صی عدالت کے جج آصف مجید اعوان نے دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمات کی سماعت کرتے ہوئے 1ملزم پر فرد جرم عائد کردی جبکہ دیگر کیسوں کی سماعت ملتوی کردی ۔ عدالت نے سی ٹی ڈی کے دھماکہ خیز مواد برآمدگی کیس میں ملزم افتخار پر فردجرم عائد کرکے استغاثہ کی شہادت طلب کرتے ہوئے سماعت 4 اکتوبر ،ملزم جاوید اختر کے خلاف سی ٹی ڈی کے بارود کیس کی سماعت 4 اکتوبر،آصف مصطفی کے خلاف مذہبی منافرت کیس کی سماعت 5 اکتوبر،ملزم شاہین طالبانی کے خلاف مذہبی منافرت کیس کی سماعت 4 اکتوبر،ملزم مظہر حسین عرف مجو کے خلاف سول لائن کے کچہری چوہرے قتل کیس کی سماعت 6 اکتوبر ،تھانہ بنی کے پولیس مقابلہ کیس میں ملزم عرفان کے خلاف 1گواہ کا بیان ریکارڈ کر کے سماعت 4 اکتوبر ، سی ٹی ڈی کے ہی مذہبی منافرت کیس میں ملزم علی جہانگیر کے خلاف گواہان کو سمن جاری کر کے سماعت 7اکتوبر تک ملتوی کردی جبکہ گوجرخان کچہری میں فائرنگ کر کے دو حوالاتیوں کو قتل کرنے کے مقدمہ میں ملزم رمضان پر فرد جرم عائد کر دی ملزم کے خلاف تھانہ گوجرخان میں مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔