نارووال ،پاک بھارت سرحد عبور کرنیوالے 2نوجوان بی ایس ایف کی فائرنگ سے جاں بحق

نارووال ،پاک بھارت سرحد عبور کرنیوالے 2نوجوان بی ایس ایف کی فائرنگ سے جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نارووال(نمائندہ خصوصی)غیر قانونی طریقے سے پاک بھارت سرحد عبور کرتے ہوئے،بھارتی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے سرحدی گاوں مہندیاں کے دو نوجوان جاں بحق ہوگئے،جبکہ ان کے دیگر تین ساتھی جان بچانے میں کامیاب،پنجاب رینجرز نے عالمی سطح پر جاں بحق افراد کی لاشوں کو پاکستان لانے کیلئے کوششوں کو تیز کردیا گیا۔ایس ایچ او تھانہ رعیہ خاص کے مطابق نواحی گاؤں مہندیاں کے رہائشی پانچ نوجوان احسان،منیر،نعیم،امجد،اورفریاد گزشہ رات دیولی چیک پوسٹ غیر قانونی طریقے سے عبور کر رہے تھے کہ جب وہ ہندوستان کی حدود میں داخل ہوئے،تو بھارتی سکیورٹی فورسز نے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجہ میں احسان عمر25 سال اورمنیر عمر 20سال موقع پرجاں بحق ہوگئے جبکہ نعیم،امجد اورفریاد جان بچانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
2 نوجوان جاں بحق