کراچی ،روہڑی میں شہید پولیس انسپکٹر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

کراچی ،روہڑی میں شہید پولیس انسپکٹر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (کرائم رپورٹر) روہڑی سیمنٹ فیکٹری بلاسٹ میں زخمی اور بعداذاں دوران علاج شہید ہونیوالے انسپکٹر ملک طاہر محمود کی نماز جنازہ پولیس ہیڈکوارٹرز ساؤتھ میں ادا کی گئی اس موقع پر پولیس کے خصوصی دستے نے شہید سلام پیش کیا اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔نماز جنازہ میں وزیرداخلہ سندھ سہیل انور خان سیال، آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ، ڈی جی رینجرز محمد سعید،ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق احمد مہر، زونل ڈی آئی جیز سمیت سندھ کی دیگر رینج کے ڈی آئی جیز اور شہید پولیس افسر کے ورثاء، دوست احباب اور اہلیان علاقہ نے شرکت کی۔آئی جی سندھ نے شہید انسپکٹر کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ورثاء سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ سندھ نے شہید پولیس آفیسر کے ورثاء کے لئے حکومت سندھ کی جانب سے پچاس لاکھ روپے امداد اور دو ملازمتیں دینے کا اعلان کیا ہے۔