لائنز ایریا ری ڈیویلپمنٹ پروجیکٹ ریفرنس کی سماعت ملتوی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت نے لائنز ایریا ری ڈیویلپمنٹ پروجیکٹ ریفرنس میں فاضل جج کی رخصت کے باعث سماعت3 اکتوبر تک ملتوی کردی۔بدھ کو کراچی کی احتساب عدالت میں لائنز ایریا ری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ میں دو سو ستائیس پلاٹوں کی چائنا کٹنگ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ملزمان فرید یوسفانی، ڈپٹی ڈائریکٹر فرید نسیم، شاہد عمر، ایڈشنل ڈائریکٹر عطا عباس اور راشد نسیم و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔فاضل جج کے رخصت کے باعث سماعت 3 اکتوبرتک ملتوی کردی گئی۔ نیب کے مطابق ملزمان نے قومی خزانے کو اربوں روہے کا نقصان پہنچایا۔ ملزمان فرید احمد یوسفانی و دیگر پر پروجیکٹ میں دو سو ستائیس پلاٹوں کی چائنا کٹنگ کا الزام ہے۔ دیگر ملزمان میں ڈپٹی ڈائریکٹر فرید نسیم، شاہد عمر، ایڈشنل ڈائریکٹر عطا عباس اور راشد نسیم و دیگر شامل ہیں۔ ملزمان پر فرد جرم پہلے ہی عائد ہو چکی ہے۔ مفرور ملزمان چنوں ماموں و دیگر پہلے ہی اشتہاری قرار دئیے جاچکے ہیں۔