امریکی قونصل جنرل نے آئی ٹی سی این ایشیاء 2017ء کا دورہ کیا

امریکی قونصل جنرل نے آئی ٹی سی این ایشیاء 2017ء کا دورہ کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اور ٹیلی کمیونیکیشن کے موضوع پر 17 ویں آئی ٹی سی این ایشیاء 2017ء نمائش و کانفرنس 19 سے 21 ستمبر 2017ء تک ایکسپو سینٹر کراچی میں جاری ہے۔ اس سال کے ایونٹس میں سیکورٹی ایشیاء، فائر اینڈ سیفٹی ایشیا، لائٹس اور ایل ای ڈی ایشیا اور کنزیومر الیکٹرانکس ایشیاء کے موضوعات شامل ہیں۔ یہ ایونٹ اس متحرک اور قابل قدر صنعت کی شاندار ترقی کا وعدہ کرتا ہے۔ کراچی میں قائم مقام امریکی قونصل جنرل جان وارنر نے دوسرے روز کے اس ایونٹ کو سراہا اور انتہائی معلوماتی سوچ اور ٹیکنالوجی پر مبنی اختراع کی تعریف کی۔ شرکت کرنے والی دیگر معروف شخصیات میں سابق وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر عطاء الرحمان اور وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر سکندر علی شورو شامل ہیں۔ ایونٹ کے دوسرے روز کی اہم تقریبات میں ’’میڈیا کے لئے ڈیجیٹیل سیکورٹی کے چیلنجز‘‘ کے موضوع پر اعلیٰ سطحی کانفرنس اور ’’ایچ ای آئیز میں آئی سی ٹی کا کردار اور اہمیت‘‘ کے موضوع پر ایک خصوصی سربراہ اجلاس شامل تھے۔ اس سال 17 ویں آئی ٹی سی این ایشیاء کی گنجائش بہت سی نئی خصوصیات کی شمولیت کے ساتھ اس کے گزشتہ تمام سالانہ ایونٹس سے زیادہ ہونے کی توقع ہے۔ یہ تقریباً ایک لاکھ 50 ہزار مربع فٹ کے نمائشی علاقے پر محیط ہے اور توقع ہے کہ ایونٹ میں 600 سے زائد ملکی اور غیر ملکی برانڈز، 150 سے زائد غیر ملکی وفود اور 25 سے زائد ممالک کے شرکاء کے ہمراہ شرکت کریں گے۔ 50 سے زائد کمپنیوں کے آغاز اور ماہرین سمیت ایک لاکھ سے زائد شرکاء کی جانب سے اس ایونٹ کو دلکش بنانے کی توقع ہے۔ یہ نمائش کاروبار سے کاروباری اتحاد کے لئے بڑے مواقع پیدا کرنے، اس تیز رفتار صنعت میں صلاحیتوں کی تعمیر کے لئے اپنی باہمی طاقت کو اکٹھا کرنے کیلئے ترتیب دی گئی ہے۔ آئی ٹی سی این ایشیاء دنیا کے زیادہ طاقتور برانڈز کو اپنی جدید مصنوعات اور خدمات پیش کرنے کا موقع فراہم کرے گی جبکہ صارفین کو ایک چھت تلے ٹیکنالوجیز کی وسیع رینج میسر ہوگی۔ اس فورم کو حکومت پاکستان، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام اور پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے) کا تعاون حاصل ہے۔ اس متحرک کانفرنس کا پلاٹینیم سپانسر HIKVISION ہے جبکہ قیمتی برانڈز اور اداروں میں جیز، NAFFCO اور میگا پلس جیسے ادارے گولڈ سپانسر ہیں۔ سلور سپانسر میں کامیاب کمپنیاں شامل ہیں جن میں سام سنگ، مائیکرو ٹیک، Optimum ٹیکنالوجی، SFFECO گلوبل، Dahua ٹیکنالوجی، حسین حبیب ٹریڈنگ (پرائیویٹ) لمیٹڈ، ایمریٹس فائر فائٹنگ ایکوئپمنٹ فیکٹری ایل ایل سی (فائریکس)، ایکسکلوزو سلوشنز اور کیڈا کام جبکہ برونزی سپانسرز میں تھری ایم، منروا، ویوانکو، اے بی ایم ڈیٹا سسٹم (پرائیویٹ) لمیٹڈ، فخری برادرز، ٹیک سمارٹ آئی او ٹی اور امریکن ٹیکنالوجی شامل ہیں۔ آئی ٹی سی این ایشیاء کے سٹریٹجک پارٹنرز میں پی ٹی اے، پی ایس ای بی، پاشا، کے پی آئی ٹی بی، آئی سی ٹی فورم پاکستان، دی نیسٹ آئی/او، آئی ایس اے سی اے ۔ کراچی چیپٹر، ٹیک پاکستان، آئی ای ای ای ۔ کراچی سیکشن، حکومت سندھ کا محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی، عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اور مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی شامل ہیں جبکہ آئی بی اے اس کا معلوماتی پارٹنر اور اے ٹو زیڈ Creatorz اس کا آفیشل ویب پارٹنر ہے۔ تین روزہ ایونٹ ٹیلی کام سمٹ اور پی ایس ای بی سی ای او فورم سمیت مختلف کانفرنسوں پر مشتمل ہے۔ اس کے علاوہ میڈیا کے لئے ڈیجیٹل سیکورٹی اور ایچ ای آئیز میں آئی سی ٹی کی اہمیت اور کردار پر مباحثے بھی شامل ہیں۔ اس میں انفارمیشن سیکورٹی پر ایک خصوصی کانفرنس بھی شامل ہے اور فنانشل ٹیکنالوجیز (فن ٹیک) ان شعبوں میں جدید رجحانات اور چیلنجز کا تجزیہ پیش کرے گی۔