سندھ ہائی کورٹ نے نجی اسکولوں کو فیس میں اضافے سے روک دیا

سندھ ہائی کورٹ نے نجی اسکولوں کو فیس میں اضافے سے روک دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے 2016-17کیلئے نجی اسکولوں کی فیسوں میں پانچ فیصد سے زائد اضافے پر عمل درآمد روک دیا ہے۔ عدالت نے محکمہ تعلیم اور دیگر فریقین کو نوٹس بھی جاری کردیے۔بدھ کو سندھ ہائیکورٹ کے دورکنی بینچ نے پرائیوٹ اسکول مافیا کو لگام دینے کا حکم نامہ جاری کردیا،عدالت نے2016-17کیلئے نجی اسکولوں کی فیسوں میں پانچ فیصد سے زائد اضافے پر عمل درآمد روک دیا جبکہ نوٹسز جاری کرتے ہوئے محکمہ تعلیم ، اسکول انتظامیہ اور دیگر سے جواب بھی طلب کرلیا۔بچوں کے والدین نے موقف اختیار کیا تھا سندھ حکومت نے اسکولوں کی فیسوں میں سالانہ پانچ فیصد سے زائد اضافے کو غیرقانونی قرار دیا ہے،سرکاری نوٹیفیکیشن کے باوجود من مانا اضافہ کیا جارہا ہے ۔ا سکول انتظامیہ نے فیسوں میں 10سے12فیصد تک غیرقانونی اضافہ کردیا۔عدالت 2013-15تک اسکولوں فیسوں میں اضافے سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرچکی ہے جس کے بعد سندھ حکومت نے فیسوں میں اضافے کے خلاف گزٹ نوٹی فکیشن جاری کردیا تھا ۔