سندھ ہائی کورٹ،تعلیمی اداروں کی سکیورٹی سے متعلق رپورٹ طلب

سندھ ہائی کورٹ،تعلیمی اداروں کی سکیورٹی سے متعلق رپورٹ طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی سے متعلق حکومت سے 12 اکتوبر تک تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔بدھ کو سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو سندھ بھر کے تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی چیف سیکریٹری کے فوکل پرسن سعید قریشی عدالت میں پیش ہوئے عدالت نے استفسار کیا کہ درخواست گزار کی تجاویز کی روشنی میں کیا اقدامات ہوئے ؟ وکیل درخواست گزار کے مطابق سولہ دسمبر دو ہزار پندرہ میں آرمی پبلک اسکول پر حملے کے بعد اسکولز کو خطرات ہیں۔ ملک بھر کے تعلیمی اداروں کو دہشت گردی کا خطرہ ہے۔پائلر کے وکیل نے کہا کہ سندھ بھر کے اسکولوں کی سیکیورٹی کے موثر اقدامات کی ضرورت ہے عدالت نیحکم دیا کہ اسکولوں کی سیکیورٹی بڑھائی جائے جبکہ تعلیمی اداروں کی چار دیواری کی تعمیرات کے لیے بھی فوری اقدامات کیے جائیں عدالت نے چیف سیکریٹری کے فوکل پرسن کو سیکیورٹی اقدامات کی تفصیلی رپورٹ سمیت طلب کرتے ہوئے سماعت12 اکتوبر تک ملتوی کردی