لنڈی کوتل میں پاک افغان شاہراہ کے کنارے دھماکہ ،کسٹم عملے کا سپاہی زخمی
خیبر ایجنسی (ڈیلی پاکستان آن لائن )خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل میں پاک افغان شاہراہ کے کنارے پر دھماکہ ہو گیا جس کے نتیجے میں کسٹم عملے کا ایک سپاہی زخمی ہو گیا ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق پولیٹکل انتظامیہ نے بتا یا ہے کہ لنڈی کوتل میں پاک افغان شاہراہ کے کنارے دھماکے سے کسٹم سپاہی زخمی ہو گیا ہے جبکہ عملے کی گاڑی کو بھی معمولی نقصان پہنچا ہے ۔