بلاول بھٹو کی سالگرہ آج منائی جا رہی ہے ،پیپلز پارٹی کے چیئر مین 29برس کے ہو گئے

بلاول بھٹو کی سالگرہ آج منائی جا رہی ہے ،پیپلز پارٹی کے چیئر مین 29برس کے ہو ...
بلاول بھٹو کی سالگرہ آج منائی جا رہی ہے ،پیپلز پارٹی کے چیئر مین 29برس کے ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ آج منائی جا رہی ہے ،اس موقع پر ملک بھر میں پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام منعقد ہ تقریبات میں سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے ۔تفصیل کے مطابق بلا و ل بھٹو زرداری کی 29ویں سالگرہ آج منائی جا رہی ہے ۔پارٹی چیئر مین کی سالگرہ کے موقع پر ملک بھر میں پیپلز پارٹی کے دفاتر میں کیک کاٹے جائیں گے ۔بلاو ل بھٹو 21ستمبر 1988کو پیدا ہوئے ۔اس موقع پر ان کی بہنوں بختاور بھٹو اور آصفہ بھٹو زرداری نے بھی اپنے بھائی کو مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا ۔گزشتہ روز ساہیوال جلسے کے دوران بھی بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ سے متعلق کیک کاٹا گیا ۔

مزید :

قومی -