ایرانی حکام نے بغیر دستاویزات سفر کرنے والے 169 پاکستانیوں کو گرفتار کرکے تفتان انتظامیہ کے حوالے کردیا
کوئٹہ (آئی این پی) ایرانی حکام نے بغیر دستاویزات کے 169 پاکستانیوں کو گرفتار کرکے تفتان انتظامیہ کے حوالے کردیا۔ یہ پاکستانی مندبلو کے راستے مختلف ایجنٹوں کے ذریعے ایران میں داخل ہوئے تھے، وہاں سے یورپ جانا چاہتے تھے مگر ایرانی حکام نے ان کی اس کوشش ناکام بنادیا، انہیں گرفتار کرکے تفتان انتظامیہ کے حوالے کردیا، تفتان لیویز نے یہ پاکستانیوں کو لیویز تھانہ میں بند کرکے تفتیش کردی ہے۔