پیسہ انسان کو خوبصورت بنا دیتا ہے ،امیر ہونے سے پہلے امبانی خاندان کے فرد کیسے نظر آتے تھے ؟تصویر یں دیکھ کر آپ کا بھی منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن )اکیسویں صدی میں پیسہ انسان کے لیے ہر کام آسان بنارہا ہے ،امیر انسان اگربد صورت بھی ہوتو پیسہ اس کے حسن میں چار چاند لگا دیتا ہے اور اس بات کی تازہ مثال بھارت کا سب سے امیر خاندان امبانی ہے جس کے ہر فرد کی خوبصورتی میں پیسہ آتے ہی بے پناہ اضافہ ہو گیا ۔گزشتہ کئی سالوں سے بھارت کے امیر ترین خاندان امبانی کو ہم اس کی دولت اور کاروبار کے حوالے سے مختلف خبروں کی زینت بنتے ہوئے دیکھتے رہے ہیں،اس میں کوئی شک نہیں کہ بھارت میں امبانی بہت طاقتور ،کامیاب اور اثر و رسوخ والا خاندان ہے لیکن کیا آپ کو پتہ ہے کہ ایک وقت ایسا بھی تھا جب امبانی خاندان بھی بھارت میں دیگر خاندانوں کی طرح مڈل کلاس طبقے سے تعلق رکھتا تھا اور ان دنوں امبانی خاندان کے افراد خوبصورتی کے معاملے میں بھی اتنے امیر نہ تھے ۔پیسہ آنے کے بعد نہ صرف مکیش امبانی بلکہ اس کی اہلیہ اور تینوں بچوں کی خوبصورتی میں بھی بے پناہ اضافہ ہو گیا ۔تینوں بچوں اور اہلیہ نے خوبصورتی میں اضافے کے لیے بھی بہت پیسہ لگا یا ہو گا جس سے ان کی شخصیت میں واضح تبدیلی آگئی ۔امبانی خاندان کے افراد اپنی فٹنس پر بھی خصوصی توجہ دیتے ہیں ،یہ ہی وجہ ہے کہ ان کے ایک بیٹے نے کئی پاﺅنڈ وزن بھی کم کیا ۔امبانی خاندان کے افراد کی تصاویر دیکھ کر اتنے فرق پر آپ بھی حیران رہ جائیں گے .
مکیش امبانی
نیتا امبانی
اننت امبانی
ایشا امبانی
آکاش امبانی