لیبر کورٹ پیش نہ ہونے پر میئر لاہور کے وارنٹ گرفتاری جاری

لیبر کورٹ پیش نہ ہونے پر میئر لاہور کے وارنٹ گرفتاری جاری
لیبر کورٹ پیش نہ ہونے پر میئر لاہور کے وارنٹ گرفتاری جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک)لیبر کورٹ لاہورنے عدالتی حکم پر پیش نہ ہونے پر میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید کے قابل ضمانت ورانٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ لیبر کورٹ نے نوید سمیت دیگر کی درخواستوں پر کیس کی سماعت کی۔عدالتی احکامات نہ ماننے پر لیبر کورٹ نمبر 1 کے جج نے میئر لاہور کے قابل ضمانت ورانٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو انکی آئندہ سماعت پر پیشی کو یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔ دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل طاہر خان ایڈوکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی حکم کے باوجود مستقل نہیں کیا جا رہا۔ درخواست گزار وںکے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عدالت نے 2016ءمیں میونسپل کمیٹی کو مستقل کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔میئر لاہور اور چیف آفیسر عدالتی احکامات کی توہین کر رہے ہیں۔

مزید :

لاہور -