عالمی برادری ایران کو جوہری معاہدے کا پابند بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرے،:سعودی عرب

عالمی برادری ایران کو جوہری معاہدے کا پابند بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات ...
عالمی برادری ایران کو جوہری معاہدے کا پابند بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرے،:سعودی عرب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اقوام متحدہ(آن لائن)سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ ان کا ملک یہ سمجھتا ہے کہ ایران نے 2015ء میں چھ عالمی طاقتوں کے ساتھ کیے اپنے جوہری پروگرام پر معاہدے کی تمام شرائط پر عمل درآمد نہیں کیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق نیویارک میں جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے عادل الجبیر نے کہا کہ سعودی عرب کو توقع ہے کہ عالمی برادری ایران کو جوہری معاہدے کا پابند بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرے گی۔

صدر ٹرمپ کی جنرل اسمبلی میں تقریر’ جو گرجتے ہیں وہ برستے نہیں‘ کے مترادف ہے : شمالی کوریا

ان کا کہنا تھا کہ جوہری معاہدے کی خلاف ورزیوں کا تمام بوجھ ایران پر ڈالا جانا چاہیے۔قبل ازیں بدھ کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ان ملک ایران کے ساتھ طے پائے معاہدے کے حوالے سے ایک نئے فیصلے پر پہنچ گیا ہے تاہم انہوں نے اس نئے فیصلے کی تفصیل بیان نہیں کی۔

امریکی صدر کے بیان کے رد عمل میں ایران نے کہا ہے کہ ایران تمام ممکنہ حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔ ایک ایرانی عہدیدار نے کہا کہ اگر ٹرمپ ایران سے معاہدے سے باہر نکلتے ہیں تو تہران تمام سیناریوز کو سامنے رکھتے ہوئے جوابی اقدامات کے لیے تیار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایران فوری طور پر جوہری سرگرمیوں کی بحالی کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مزید :

عرب دنیا -