مصر میں ملک دشمن عناصر کی شہریت منسوخ کرنے کا قانون

مصر میں ملک دشمن عناصر کی شہریت منسوخ کرنے کا قانون
مصر میں ملک دشمن عناصر کی شہریت منسوخ کرنے کا قانون

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قاہرہ(آن لائن)مصر کی کابینہ نے ملک میں شہریت سے متعلق ایک قانون میں ترمیم کے بعد منظوری دی ہے جس کے تحت ملک کی سلامتی کے لیے خطرہ بننے یا ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کی شہریت منسوخ کی جاسکے گی۔

عالمی برادری ایران کو جوہری معاہدے کا پابند بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرے،:سعودی عرب

قاہرہ میں وزیراعظم انجینیر شریف اسماعیل کی زیرصدارت اجلاس میں شہریت سے متعلق قانون کی دفعہ 26 مجریہ 1975ء4 میں ترامیم کی منظوری دی گئی۔ترمیمی قانون کے تحت اگر کسی شخص کی مصری شہریت کے جعلی ہونے کا پتا چلے تو اس کی شہریت منسوخ کردی جائے گی۔ دھوکہ دہی سے شہریت حاصل کرنے والے، شخص، غیرقانونی سرگرمیوں کے لیے تنظیم کے قیام، ملک کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہونے والے افراد چاہے ان کے دفاتر اندرون ملک یوں یا بیرون ملک، ریاستی نظام میں خلل ڈالنے کی سازشیں کرنے والے، سماجی، اقتصادی اور سیاسی نظام میں طاقت کے ذریعے ابتری پھیلانے یا ملک کے خلاف کسی دوسرے طریقے سے سرگرمیوں میں ملوث ہونے والے تمام افراد کی مصری شہریت منسوخ کردی جائے گی۔

ترمیمی قانون کے تحت کسی غیرملکی کو شہریت دینے کی سابقہ پالیسی کے میں تبدیلی کرتے ہوئے ملک میں قیام کی مدت 5 سال سے بڑھا کر 10 سال کردی گئی ہے۔ اسی طرح جس شخص کی والدہ مصری ہے اسے مصر کی شہریت ایک سال کے بجائے دو سال کے قیام کے بعد مل سکے گی۔