”8 مہینے ہوگئے، پاکستان نے بلوچوں کا انٹرنیٹ کاٹ رکھا ہے“کریمہ بلوچ کے اس دعوے پر سرفرازبگٹی کا ایسا جواب کہ منہ دکھانے کے قابل بھی نہ چھوڑا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) علیحدگی پسند بلوچ رہنماءغیرملکی طاقتوں کے ہاتھوں میں کھیل کر پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے آئے روز نئے نئے پراپیگنڈے کرتے رہتے ہیں اور حالیہ دنوں میں بھی پاکستان مخالف بلوچ خاتون کریمہ بلوچ نے ایسا ہی بے بنیاد بیان داغا تو ڈیرہ بگٹی میں موجود سرفراز بگٹی نے ایسا کرارا جواب دیا کہ منہ دکھانے کے قابل بھی نہ چھوڑا، جی ہاں ، کریمہ بلوچ نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئیڑ پر اپنی ایک ٹوئیٹ میں لکھا کہ ”آٹھ مہینے ہوگئے ہیں جب سے پاکستان نے بلوچستان میں انٹر نیٹ منقطع کررکھاہے، پاکستان دنیا سے کیا چھپانا چاہتا ہے؟“
It has been 8 months since Pakistan has cut off internet in #Balochistan. What is it Pakistan wants to hide from the world?
— Karima Baloch (@KarimaBaloch) September 20, 2017
کریمہ بلوچ کے اس ٹوئیٹ کا جواب دینے کے لیے صوبائی وزیرداخلہ سرفراز بگٹی میدان میں آگئے اور اپنی جوابی ٹوئیٹ میں لکھا کہ ”پورے پاکستان کی طرح بلوچستان میں بھی بلاتعطل انٹرنیٹ سروس مہیا ہے ، ویسے ، یہ ٹوئیٹ ڈیرہ بگٹی سے کررہاہوں“۔
Like rest of #Pakistan, people of #Balochistan are also enjoying uninterrupted internet service. By the way, tweeting this from #DeraBugti https://t.co/shsKVXOo7T
— Sarfraz Bugti (@PakSarfrazbugti) September 20, 2017