ڈار کے اکاﺅنٹس میں 87کروڑ پڑے رہ گئے
لاہور (ویب ڈیسک)وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے بینک اکاﺅنٹس میں 87کروڑ روپے موجود ہیں۔ یہ رقم لاہور میں 2نجی بینکوں کی برانچوں میں موجود ہے۔اسحاق ڈار کے الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے گوشواروں نے اثاثوں تک پہنچنے میں مدد کی۔ روزنامہ دنیا کے مطابق اسحاق ڈار کے اثاثوں کی خریدوفروخت سے متعلق خطوط جمعہ کو لکھے گئے۔ یہ بھی معلوم ہوا کہ اسحاق ڈار کی پاکستان میں اربوں روپے کی جائیداد ہے جس میں کوٹھیاں ،بینکوں میں 87کروڑروپے اور زرعی رقبہ شامل ہے۔اسحاق ڈارکے اکاﺅنٹس میں پیسے ڈالے توجاسکتے ہیں لیکن نکالے نہیں جاسکتے ،جائیدادکی خریدوفروخت پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔