ریتک اور دپیکا فلم ’ٹھگ‘ میں پہلی بار ایک ساتھ جلوہ گرہوں گے

ریتک اور دپیکا فلم ’ٹھگ‘ میں پہلی بار ایک ساتھ جلوہ گرہوں گے
ریتک اور دپیکا فلم ’ٹھگ‘ میں پہلی بار ایک ساتھ جلوہ گرہوں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (این این آئی)بالی وو ڈ کے ایکشن سٹار ریتک روشن اور دپیکا پاڈوکون فلمساز کرن جوہر کی فلم ٹھگ میں پہلی بار ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔ریتک روشن کو فلم نگری میں 17 سال اور دپیکا کو 10 سال ہوچکے ہیں لیکن اس کے باوجود دونوں اداکاروں کو ایک ساتھ فلموں میں کام کرنے کا موقع نہیں ملا ہے۔

ملکہ ترنم نور جہاں کو گوگل کا زبر دست خراج عقیدت

دپیکا کی 2007 میں ریلیز ہونے والی کیرئیر کی پہلی فلم اوم شانتی اوم میں ریتک روشن نے مختصر کردار کیا تھا لیکن اب دونوں اداکار پہلی فلم میں ایک ساتھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دپیکا پاڈوکون کی سلمان خان کے ساتھ فلم کک کے سیکوئل میں مرکزی کردار کی خبریں زیر گردش ہیں لیکن اب فلمساز کرن جوہر کی فلم ٹھگ میں انہیں ریتک روشن کے مدمقابل کاسٹ کرلیا ہے۔فلم ٹھگ میں کام کرنے کی تصدیق اداکارہ کے منیجر نے بھی کردی ہے تاہم فلم کی شوٹنگ فلم پد ماوتی کے بعد شروع کی جائے گی۔

مزید :

تفریح -