21علماءپر قصور میں داخلے، قیام اور تقاریر پر 3ماہ کیلئے پابندی

21علماءپر قصور میں داخلے، قیام اور تقاریر پر 3ماہ کیلئے پابندی
21علماءپر قصور میں داخلے، قیام اور تقاریر پر 3ماہ کیلئے پابندی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قصور (ویب ڈیسک) ڈپٹی کمشنر قصور سائرہ عمر نے محرم الحرام کے دوران امن وامان برقرار رکھنے کیلئے مختلف مکاتب فکر کے 21 علماءکے ضلع قصور میں داخلے، قیام اور تقاریر پر 3 ماہ کیلئے پابندی لگادی۔ جن پر علماءپر پابندی لگائی ہے ان میں مولانا گلفام حسین ہاشمی، مولانا عبدالتواب چھروی، مولانا عبدالرعلیم یزدانی، مولانا منظور احمد، قاری عبدالحفیظ، مولانا محمد الیاس گھمن، مولانا عمران حیدر کاظمی، ملک شفقت رضا شفقت، ذاکر علامہ حامد رضا، سید احسان عسکری، ملازم حسین ذاکر، ڈاکٹر محمد آصف اشرف جلالی، مولانا مفتی خادم حسین رضوی اور سید باقر نجفی شامل ہیں جبکہ ضلع قصور کے رہائشی 7 علماءذاکرین کی تقاریر پر پابندی لگائی گئی ہے ان میں ذاکر علامہ ضیافت حسین شاہ، ذاکر غلام حیدر، ذاکر علامہ ظفر حسین ترابی، ذاکر علی رضا جعفری، سید شرافت حسین، انتظار الحق معاویہ اور قاری منظور احمد شاکر شامل ہیں۔

مزید :

قصور -