جاپان میں ٹوٹل ہوجانے والی یہ گاڑیاں پاکستانیوں کو نئی بناکر بیچی جارہی ہیں، مگر کیسے؟ ایسی خبرآگئی کہ گاڑیوں کے شوقین پاکستانیوں کے ہوش اڑا دیئے

جاپان میں ٹوٹل ہوجانے والی یہ گاڑیاں پاکستانیوں کو نئی بناکر بیچی جارہی ہیں، ...
جاپان میں ٹوٹل ہوجانے والی یہ گاڑیاں پاکستانیوں کو نئی بناکر بیچی جارہی ہیں، مگر کیسے؟ ایسی خبرآگئی کہ گاڑیوں کے شوقین پاکستانیوں کے ہوش اڑا دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانیوں کی کثیر تعداد امپورٹڈ گاڑیوں کے استعمال کا شوق رکھتی ہے اور اسی وجہ سے پاکستان میں ہرطرح کی گاڑی پہنچ رہی ہے لیکن بہت ہی کم لوگوں کو معلوم ہوتا ہے کہ وہ جاپان سے آئی جس گاڑی کونئی سمجھ کر خرید رہے ہیں، یہ دراصل ٹوٹل یعنی تباہ حال گاڑی ہے جو اسے مرمت کے بعد نئی بنا کر بیچی جارہی ہے ۔ امپورٹڈ گاڑیاں بیچنے والے شورومز عمومی طورپر دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ گریڈ 4یا گریڈ 5کی گاڑی امپورٹ کرتے ہیں جس کا مطلب یہ ہوتاہے کہ وہ تقریباً ہی نئی گاڑی ہوگی لیکن گاڑی کی اصل حالت کے بارے میں نہیں بتاتے، ایسی ہی گاڑیوں کی کچھ تصاویر سامنے آگئی ہیں جودراصل ابتر حالت میں تباہ حال گاڑیاں ہیں۔

پیسہ انسان کو خوبصورت بنا دیتا ہے ،امیر ہونے سے پہلے امبانی خاندان کے فرد کیسے نظر آتے تھے ؟تصویر یں دیکھ کر آپ کا بھی منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا

نیوز ویب سائٹ پڑھ لوکے مطابق ان گاڑیوں کو مختلف ورکشاپس سے مرمت کروانے کے بعد خالد بن ولید روڈ سمیت کراچی کے مختلف علاقوں میں بیچا جارہاہے اور مبینہ طورپر جاپانی کاروں کے زیادہ تردرآمدکنندگان انتہائی کم قیمت پر ایسی ہی گاڑیاں درآمد کرتے ہیں اور پھر یہاں بیچی جاتی ہیں، گاڑیوں کی پاکستان میں مرمت کروانے کیلئے عمومی طورپر پرزہ جات بھی منگوالیے جاتے ہیں اور تباہ حال گاڑی منگوانے اور مرمت کے بعد بیچنے کے بعد انہیں بھاری منافع ہوتاہے ۔درآمد کی گئی گاڑیوں کی تصاویر دیکھئے 


سوشل میڈیا پر سامنے آنیوالی تصاویروہاں کام کرنیوالے ایک شخص کے توسط سے ہی لیک ہوئیں اور صارفین کو تجویزدی گئی کہ کوئی بھی امپورٹڈ گاڑی خریدنے کا ارادہ ہوتو اصل آکشن رپورٹ ضرور طلب کریں اور اگر ممکن ہوتو اس کی تصدیق بھی کروالیں۔

مزید :

بزنس -