ترک صدر کا شمالی عراق کے کْردوں پر پابندیاں عائد کرنے پر غور

ترک صدر کا شمالی عراق کے کْردوں پر پابندیاں عائد کرنے پر غور
ترک صدر کا شمالی عراق کے کْردوں پر پابندیاں عائد کرنے پر غور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(این این آئی)ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ آزادی کے لیے ریفرنڈم کے منصوبے کے سبب وہ شمالی عراق کے کْردوں کے خلاف پابندیاں عائد کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

اسلام کا انتہا پسندی سے کوئی تعلق نہیں : پوپ فرانسیس

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے نیو یارک میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شمالی عراق میں ریفرنڈم کے ممکنہ انعقاد سے مشرق وسطیٰ میں مسلح تنازعات کی ایک نئی لہر شروع ہو جائے گی۔

اردوان نے مزید بتایاکہ جمعے کو ہونے والے ترک سلامتی کونسل اور ملکی کابینہ کے اجلاس میں شمالی عراق کے خلاف پابندیاں پر بات چیت کی جائے گی۔یہ امر اہم ہے کہ انقرہ حکومت کے شمالی عراق میں کرد علاقائی حکومت کے ساتھ مضبوط اقتصادی روابط ہے۔