ریچل خان فلم ''ولایتی خواب ''کے گانے کی عکسبندی میں حصہ لینے کے بعد لاہور پہنچ گئیں
لاہور(این این آئی) اداکارہ و ماڈل ریچل خان فلم ''ولایتی خواب ''کے گانے کی عکسبندی میں حصہ لینے کے بعد لاہور پہنچ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ ریچل خان ہدایتکار طاہر ملک کی کامیڈی فلم ''ولایتی خواب ''میں مرکزی کردار اداکررہی ہیں ،گزشتہ روز آزاد کشمیر اور مری میں فلم کا گانا پکچرائز کرنے کے بعد واپس لاہور پہنچ گئی ہیں۔
ریتک اور دپیکا فلم ’ٹھگ‘ میں پہلی بار ایک ساتھ جلوہ گرہوں گے
فلم میں ریچل خان کے مد مقابل عادل رانا مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جبکہ سینئر اداکار بھی فلم میں شامل ہیں ۔فلم کی شوٹنگ جدید کیمرے سے کی جارہی ہے ۔