دوہری شہریت کیس، عدالت نے نادیہ گبول اور فرح ناز اصفحانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

دوہری شہریت کیس، عدالت نے نادیہ گبول اور فرح ناز اصفحانی کے وارنٹ گرفتاری ...
دوہری شہریت کیس، عدالت نے نادیہ گبول اور فرح ناز اصفحانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) دوہری شہریت کیس میں سیشن عدالت نے سابق رکن قومی اسمبلی فرح نازاصفحانی اور سابق رکن صوبائی اسمبلی نادیہ گبول کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ، عدالت کی باربار طلبی کے باوجود دونوں سابق اراکین اسمبلی عدالت میں پیشی سے قاصر رہیں ۔
مسلسل عدم پیشی کے باعث عدالت نے دونوں خواتین کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو حکم دیا ہے کہ 23ستمبر کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے ۔ دوران سماعت فرح ناز اصفحانی کے وکیل نے بتایاکہ ان کی موکلہ علاج کی غرض سے بیرون ملک موجود ہیں۔
یادرہے کہ اس سے قبل عدالت نادیہ اور فرح ناز کی مقدمہ خارج کرنے کی استدعا مسترد کرچکی ہے ۔ دونوں اراکین کی سپریم کورٹ آف پاکستان نے جولائی 2012ءمیں رکنیت معطل کردی تھی جبکہ الیکشن کمیشن نے بعدازاں دوہری شہریت پر 11اراکین اسمبلی کو مجموعی طورپر دوہری شہریت پر نااہل قراردیا تھا۔

مزید :

جرم و انصاف -