ؒباکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم نے اپنے غلط رویے پر ساس اور سسر سے معافی مانگ لی
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم نے اپنے غلط رویے کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے شوہر کے والدین سے معافی مانگ لی ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے انہوں نےعامر کے والدین سے معافی مانگی اور اپنی غلطیوں کا اعتراف کیاانہوں نے اپنے احباب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کے پیار ، مدد اور دعاﺅں کی بدولت ہی وہ برا وقت گزارنے میں کامیاب رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ تین مہینے ان پر اور ان کی شادی پر بہت ہی بھاری گزرے ، اور ان کے شوہر نے ان سے کچھ عرصے کیلئے علیحدگی اختیار کرلی جو دونوں خاندانوں کیلئے انتہائی تکلیف دہ ہے۔فریال مخدوم نے کہا مجھے اب احساس ہوا ہے کہ میری اپنے سسرال والوں کے ساتھ لڑائی نے میرے شوہر پر بہت ہی برے اثرات مرتب کیے جس کی وجہ سے میں مخلصانہ معافی کی خواستگار ہوں، میرے ساس سسر ہمارے گھر کے بڑے ہیں اور وہ اتنی ہی عزت اور پیار کے حق دار ہیں جتنے میرے اپنے والدین ۔
— Faryal Makhdoom Khan (@FaryalxMakhdoom) September 20, 2017
انہوں نے کہا ماضی میں میں نے جو کچھ کہا کہ وہ صرف غصے کی وجہ سے تھا، میرا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں تھی اور اب مجھے اپنے افعال پر افسوس ہو رہا ہے۔ فریال مخدوم کا کہنا تھا کہ اس لڑائی میں نقصان صرف میرا اور عامر کا ہوا ہے۔میں نہیں چاہتی کے میری بیٹی اور آنے والا ننھا مہمان ایک ٹوٹے گھر میں رہیں اس لیے بہت سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا ہے کہ ہم اپنے اختلافات ایک طرف رکھیں اور نئی شروعات کریں۔ انہوں نے مزید کہا تمام خاندانوں میں مسائل ہوتے ہیں لیکن یہ ہماری بدقسمتی تھی کہ ہمارے معاملات عوام کے سامنے آگئے اور اس میں اپنے کردارپر بھی معافی مانگتی ہوں، چونکہ ہم انسان ہیں اس لیے غلطیاں کرتے ہیں۔
مزید خبریں :”بے نظیر کو آصف زرداری نے قتل کروایا کیونکہ۔۔۔ “بالآخر پرویز مشرف نے منہ کھول دیا